صدر مملکت ممنون حسین کا 23مارچ کے موقع پر پریڈ سے خطاب

207
APP24-23 ISLAMABAD: March 23 – President Mamnoon Hussain addressing the Joint Services Parade on the occasion of Pakistan Day. Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif, Defense Minister, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee and Services Chiefs are also present. APP

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل ِ تسخیر ہے، ہماری روایتی و ایٹمی طاقت کا مقصد عالمی اورعلاقائی امن کو یقینی بنانا ہے، اسی لیے ہم پوری دنیا، خاص طور پر اپنے ہمسایوںکے ساتھ امن اور دوستی چاہتے ہیں لیکن بھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل اور اس کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات نے خطے کے امن کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔وہ جمعرات کو پریڈ گراﺅنڈ میں خطاب کر رہے تھے ۔