صدر مملکت ممنون حسین کا 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

72

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مادر وطن کو ترقی کی معراج تک پہنچانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کےلئے قومی مقاصد کے بارے میں مکمل یکسوئی اور باہمی اتفاق رائے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق سنواریں اور بالخصوص آئندہ نسلوں کو قومی مقاصد اور اس کے حصول کےلئے کی جانے والی جدوجہد سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ملک کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے جوش و جذبے کو تازہ دم کرکے ان میں نئی توانائی بھر دیتا ہے اور ہم ایک نئے عزم سے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ ا