صدر مملکت ممنون حسین کو ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی عید کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے عید کی مبارکباد دی ہے اور دونوں قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی حقیقی بھائی اور یک جان دو قالب ہیں جن کے دوست اور دشمن ہی نہیں مفادات بھی مشترکہ ہیں، دونوں برادر ملک تمام عالمی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ترک وزیراعظم بن …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے عید کی مبارکباد دی ہے اور دونوں قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی حقیقی بھائی اور یک جان دو قالب ہیں جن کے دوست اور دشمن ہی نہیں مفادات بھی مشترکہ ہیں، دونوں برادر ملک تمام عالمی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے صدر مملکت ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے بھی اس موقع پر اپنی، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ترک قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور ترکی خلوص اور محبت کے رشتے میں منسلک ہیں اور خوشی و غمی ہر موقع پر کسی تحفظ کے بغیر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں

Leave a Reply