صدر مملکت ممنون حسین کو سفیروں نے اپنی اسناد تقرری پیش کیں

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو کینیڈا، نیپال اور بھوٹان کے نامزد سفیروں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب کے دوران اپنی اسناد تقرری پیش کی۔ ہر سفیر ایک بگھی میں ایوان صدر کے مین گیٹ پر پہنچا۔ اس موقع پر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو کینیڈا، نیپال اور بھوٹان کے نامزد سفیروں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب کے دوران اپنی اسناد تقرری پیش کی۔ ہر سفیر ایک بگھی میں ایوان صدر کے مین گیٹ پر پہنچا۔ اس موقع پر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ہائی کمشنر اور سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ممالک بالخصوص اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن، استحکام اور خطہ کی خوشحالی کیلئے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں جن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔ صدر نے نئے سفیروں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے متعلقہ ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کام کریں گے۔ جن سفیروں نے صدر کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں ان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈرووڈ، نیپال کے سفیر سیوا لمسال ادیکاری اور بھوٹان کے سفیر سونم ٹوبڈن ربگی شامل تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply