
اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر ہفتہ کو انہیں ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔خاکی شلوار قمیص اور چارکول واسکٹ میں ملبوس سبکدوش ہونے والے صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر صدر نے ایوان صدر کے افسران سے مصافحہ بھی کیا۔ ممنون حسین نے 9ستمبر 2013کو بارہویں سربراہ مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی (کل)اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔