صدر مملکت ممنون حسین کو 7 ممالک کے سفراءنے سفارتی اسناد پیش کیں

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کوپاکستان میں تعینات ہونے والے سات ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ایوان صدر میں بدھ کومنعقدہ ایک پر وقار تقریب میںاسناد سفارت پیش کرنے والوں میں یمن، کویت، رومانیہ، مالی، کولمبیا، موریطانیہ اور البانیہ کے سفیر شامل تھے۔اس سے قبل ہر ملک کے نامزد سفیر کو بگھی پرالگ الگ ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کوپاکستان میں تعینات ہونے والے سات ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ایوان صدر میں بدھ کومنعقدہ ایک پر وقار تقریب میںاسناد سفارت پیش کرنے والوں میں یمن، کویت، رومانیہ، مالی، کولمبیا، موریطانیہ اور البانیہ کے سفیر شامل تھے۔اس سے قبل ہر ملک کے نامزد سفیر کو بگھی پرالگ الگ ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر لایا گیاجہاں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ ملک اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔اس کے بعد نوتعینات سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ، خاص طور پر خطے میں امن اور ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن وا ستحکام کے لیے ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply