صدر مملکت ممنون حسین کی آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد سے بات چیت

کراچی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام علاقائی زبانیں ہماری قومی زبانیں ہیں جو ملک کے یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کراچی میں کونسل کے صدر احمد شاہ کی قیادت میں ان …

کراچی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام علاقائی زبانیں ہماری قومی زبانیں ہیں جو ملک کے یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کراچی میں کونسل کے صدر احمد شاہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ریاست تمام قومی زبانوں کی ترقی اور ترویج پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ثقافتی اور سماجی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آرٹس کونسل کراچی قومی ثقافت کے فروغ اور معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کےلئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ قومی ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبہ کے ساتھ خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

Leave a Reply