صدر مملکت ممنون حسین کی اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

139

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی اور روز گار کے مواقع ملیں گے، اس سلسلہ میں حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ایوان صدر میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادار وں نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی درجہ بندی میں شامل کیا ہے۔