صدر مملکت ممنون حسین کی اطالوی وزیر دفاع کی قیادت میں وفد سے گفتگو

132
APP52-19 ISLAMABAD: September 19 - President Mamnoon Hussain talking to Mrs. Roberta Pinotti, Italian Minister for Defence who along-with a delegation called on him at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران سو سے زیادہ افراد شہید کر دیئے گئے اور لاتعداد خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ان مظالم کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کےلئے آواز بلند کرے جبکہ اٹلی کی وزیر دفاع سین روبرٹا پینوتی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی کی حکومت اس مسئلہ کو عالمی برادری کے سامنے بھرپور طریقے سے اٹھائے گی۔ صدرمملکت نے اٹلی کی وزیر دفاع سین روبرٹا پینوتی کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں پیر کو ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر تشدد کی کارروائیاں فورا بند کر ے اور خطہ میں دیرپا امن کےلئے کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ صدر مملکت نے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بے گناہ کشمیریوں پرظلم کر رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ صد