23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کی او آئی سی کے 13ویں سربراہ اجلاس...

صدر مملکت ممنون حسین کی او آئی سی کے 13ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں شرکت

- Advertisement -

صدر مملکت ممنون حسین کی او آئی سی کے 13ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں شرکت
کانفرنس کی صدارت مصر سے ترکی کو منتقل
استنبول ۔ 14 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کو 56رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 13ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں مسلم دنیا کے راہنماﺅں کے ہمراہ شرکت کی ۔یہ اجلاس 14سے 15اپریل کو یہاں ترکی کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے ۔افتتاحی نشست میں او آئی سی ممالک سے کم و بیش 30 سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے ‘جس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ‘مصر کے وزیر خارجہ سامعے شوکری اور اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے خطاب کیا ۔نشست کے آغاز میں تیرھویں اسلامی سربراہ کانفرنس کی صدارت بارہویں اسلامی سمٹ کے صدر مصر سے ترکی کے سپرد کی گئی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں