
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ پسماندہ طبقات کے ناخواندہ بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے جامع منصوبے کے تحت کام کیا جائے۔ صدر مملکت نے یہ ہدایت قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے دی۔ وفد نے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت انجینئر بلیغ الرحمان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کی چیئر پرسن محترمہ روزینہ عالم بھی موجود تھیں جنہوں نے صدر مملکت کو ادارے کے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔