صدر مملکت ممنون حسین کی تاشقند کے پرانے سبزار میں حضرت امام کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

تاشقند ۔ 23 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کے انسداد کے لئے مسلم ممالک کے مابین یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تاشقند کے پرانے سبزار میں حضرت امام کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وہ اسلامی ممالک کے بہت بڑے حامی ہیں جو مسلمانوں کو غیر ضروری طور پر …

تاشقند ۔ 23 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کے انسداد کے لئے مسلم ممالک کے مابین یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تاشقند کے پرانے سبزار میں حضرت امام کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وہ اسلامی ممالک کے بہت بڑے حامی ہیں جو مسلمانوں کو غیر ضروری طور پر بدنام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ریاستیں متحد ہو کر اپنے کئی چیلنجز پر قابو پا سکتی ہیں۔ انہوں نے ازبک صدر اسلام کریموف کے وژن کو سراہا جو اپنے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی لے کر آئے۔ صدر ممنون حسین نے حضرت امام کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا جو بارک خان کے مدرسہ، ٹلہ شیخ مسجد، بزرگ ابوبکر کفال شاشی کے مزار اور اسلامی انسٹیٹیوٹ آف امام بخاری سمیت مختلف یادگاروں پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply