صدر مملکت ممنون حسین کی ترکمانستان کی پارلیمان کی چئیر پرسن محترمہ اکجانربردیوا کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکمانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدہ، ثقافت اور روایات پر مبنی ہیں۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترکمانستان کی پارلیمان کی چئیر پرسن محترمہ اکجانربردیوا کی قیادت میں وفد سے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکمانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدہ، ثقافت اور روایات پر مبنی ہیں۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترکمانستان کی پارلیمان کی چئیر پرسن محترمہ اکجانربردیوا کی قیادت میں وفد سے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی ممبران اور کمیٹیوں کے مابین مضبوط روابط ہونے چاہئیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم صلاحیت سے کم ہے جس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے تجارت کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کوآسان ویزے کی سہولیات دینے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تجارت میں اضافہ ہو۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط کے لیے کاروباری حضرات اور سیاحوں کی سہولت کے لیے فضائی سروس شروع کی جانی چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترکمانستان،افغانستان، پاکستان ، بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی توانائی کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کے لئے ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور پاکستان اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply