
سلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت میں اضافے اور پاکستان میں سوئس سرمایہ کاری کے فروغ پر بھر پورتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد نسیم وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی وفود کا تبادلہ کیا جائے اور پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کے حصول پر توجہ دی جائے تاکہ پاکستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔