صدر مملکت ممنون حسین کی سمرقند کے قریب حضرت امام محمد بن اسماعیل البخاری المعروف امام بخاری کے مزار پر حاضری

سمرقند ۔ 22 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سمرقند کے قریب احادیث نبوی کے مستند ترین مجموعے بخاری شریف کے مدون حضرت امام محمد بن اسماعیل البخاری المعروف امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 اور 24 جون کو منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جاتے ہوئے …

سمرقند ۔ 22 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سمرقند کے قریب احادیث نبوی کے مستند ترین مجموعے بخاری شریف کے مدون حضرت امام محمد بن اسماعیل البخاری المعروف امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 اور 24 جون کو منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جاتے ہوئے امام بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بدھ کو سمرقند میں مختصر قیام کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر امام بخاری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام بخاری نے تدوینِ احادیث رسول کریم کے ذریعے دین محفوظ ہو گیا جس کےلئے مسلمان قیامت تک ان کے شکر گزار رہیں گے اور ان کا یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انھوں نے اس موقع پر عالمی امن و استحکام اورپاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ صدر مملکت نے امام بخاری میوزیم کےلئے قرآن مجید کا تحفہ بھی دیا۔ صدر نے مزار کے کمپلیکس کے مختلف حصے بھی دیکھے جن میں شریعت اور حدیث سے متعلق کتب کے نادر نسخوں کی حامل لائبریری بھی شامل تھی۔

Leave a Reply