صدر مملکت ممنون حسین کی شمالی وزیر ستان ایجنسی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد ( آئی ڈی پیز) کی واپسی اور بحالی کے لئے مستعدی سے کام کررہی ہے، قبائلی عوام کو تعلیم ‘ صحت اور دیگر ترقیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد ( آئی ڈی پیز) کی واپسی اور بحالی کے لئے مستعدی سے کام کررہی ہے، قبائلی عوام کو تعلیم ‘ صحت اور دیگر ترقیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد نذیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے شمالی وزیر ستان ایجنسی کے اپنے حلقے کے وفد کے ہمراہ منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ وادی شوال سمیت شمالی وزیرستان کو شر پسندوں سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے اور آرمی کے مسلسل آپریشنز کی بدولت امن بحال ہو چکا ہے۔صدر مملکت نے بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں کو واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مقامی نمائندوں کے مشورے سے لوگوں کی بہتری کے لئے ترقیاتی کام اور اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Reply