دوحہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کو یہاں امیری دیوان میں شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور ان سے قطر کے سابق حکمران شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت جو امیر قطر کی دعوت پر چار روزہ دورے پر ہیں‘ ان کی پیر کو شیخ تمیم کے ساتھ ملاقات …
صدر مملکت ممنون حسین کی شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

مزید خبریں
دوحہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کو یہاں امیری دیوان میں شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور ان سے قطر کے سابق حکمران شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت جو امیر قطر کی دعوت پر چار روزہ دورے پر ہیں‘ ان کی پیر کو شیخ تمیم کے ساتھ ملاقات طے تھی لیکن شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں۔ پیر کو امیر قطر کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ ساتھ صدر کی سرکاری مصروفیات میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ نصر بن خلیفہ الثانی اور امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے ساتھ ملاقاتیں طے تھیں۔ امیر قطر نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جو 1972ءسے 1985ءتک قطر کے حکمران رہے۔ امیر قطر کے ساتھ ملاقات میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ شیخ خلیفہ کے انتقال سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے‘ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔








