صدر مملکت ممنون حسین کی عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فکری سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے پولیو پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور وزیراعظم نے صحت عامہ کو بہتر بنانے کےلئے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں جن کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے پولیو پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور وزیراعظم نے صحت عامہ کو بہتر بنانے کےلئے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں جن کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فکری سے ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ سے پولیو پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے وزیراعظم کی سربراہی میں حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے صحت عامہ سے متعلق وزیراعظم کے وژن پر بڑی محنت سے کام کیا۔ انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے صحت کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجہ میں پاکستان میں بیماریوں کی روک تھام اور صحت عامہ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply