صدر مملکت ممنون حسین کی عرفان صدیقی سے بات چیت

168
APP36-29 ISLAMABAD: September 29 - Advisor to Prime Minister on National History and Literary Heritage Irfan Siddiqui called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان علمی اور ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے لیکن اسے بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و علمی ورثہ عرفان صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے اس موقع پر انہیں اپنی وزارت کے امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔