صدر مملکت ممنون حسین کی عرفان صدیقی سے گفتگو

187

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کی فکری اور روحانی تربیت کے لئے حکومتی انتظام میں چلنے والے علمی و ادبی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان اداروں کو پوری طرح بحال کر کے ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ یہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کر سکیں۔ صدر ممنون حسین نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سربراہ عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔