اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی تین ایجنسیوں کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں میں واپسی مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر تین ایجنسیوں کے افراد کی واپسی جلد مکمل ہو جائے گی۔ صدر مملکت نے یہ بات فاٹا کے مشیران سے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ …
صدر مملکت ممنون حسین کی فاٹا کے مشیران سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی تین ایجنسیوں کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں میں واپسی مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر تین ایجنسیوں کے افراد کی واپسی جلد مکمل ہو جائے گی۔ صدر مملکت نے یہ بات فاٹا کے مشیران سے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور ساتوں قبائلی ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے مشیران بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بے گھر افراد کی دوبارہ آباد کاری کےلئے حکومت نے بھاری رقوم مختص کی ہیں۔








