صدر مملکت ممنون حسین کی قطری بزنس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

دوحہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قطری شاہی اور کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع‘ سرمایہ کاری کے مواقع‘ کاروباری دوست ماحول اور حکومت کی سرمایہ کاری کی حامل سود مند پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف شعبوںمیں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو قطر کی شاہی اور کاروباری شخصیات کے وفد …

دوحہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قطری شاہی اور کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع‘ سرمایہ کاری کے مواقع‘ کاروباری دوست ماحول اور حکومت کی سرمایہ کاری کی حامل سود مند پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف شعبوںمیں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو قطر کی شاہی اور کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے قطری بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی قیادت میں ان سے یہاں ملاقات کی۔ صدر مملکت ممنون حسین جو امیر قطر کی دعوت پر چار روزہ دورہ پر ہیں‘ نے وفد کو بتایا کہ سرمایہ کاری دوست ضابطوں اور خطے میں بلند ترین شرح منافع کے ساتھ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع کی سرزمین تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے توانائی‘ بنیادی ڈھانچے‘ تعلیم اور زراعت بالخصوص کارپوریٹ فارمنگ‘ حلال فوڈ اور ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

Leave a Reply