اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی ادارہ برائے انسانی ترقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ عام لوگوں کو تعلیم تک رسائی اور غریب لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے‘ خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ یہ …
صدر مملکت ممنون حسین کی قومی ادارہ برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن روزینہ عالم خان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی ادارہ برائے انسانی ترقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ عام لوگوں کو تعلیم تک رسائی اور غریب لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے‘ خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے قومی ادارہ برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن روزینہ عالم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کی کمی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جس کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اساتذہ کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے تربیتی ادارے قائم کئے جائیں تاکہ بچوں کی تعلیم میں مزید بہتری آ سکے۔








