اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے اور اب عالمی برادری پاکستان کے اس غیر معمولی تجربے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو 41ویں نتھیا گلی سمر کالج کے شرکا کے اعزاز میں ایک ضیافت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے …
صدر مملکت ممنون حسین کی نتھیا گلی سمر کالج کے شرکا کے اعزاز میں ضیافت کے موقع پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے اور اب عالمی برادری پاکستان کے اس غیر معمولی تجربے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو 41ویں نتھیا گلی سمر کالج کے شرکا کے اعزاز میں ایک ضیافت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سائنس دانوں اور سمر کالج کے دیگر شرکاءنے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نتھیا گلی سمر کالج ہمارے سائنس دانوں کے لئے بہت مفید ہے جس سے پاکستانی سائنس دان عالمی سائنس دانوں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ہر ملک کے ساتھ پرامن اور بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایوں سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور عسکریت پسندی سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔








