صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ سے بات چیت

305
APP15-18 ISLAMABAD: April 18 - Secretary, Ministry of National Health Services, Muhammad Ayub Sheikh called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

راولپنڈی ۔ 18 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہئیں تاکہ کم آمدنی والے لوگ بھی اطمینان سے اپنا علاج کراسکیں۔ صدر مملکت نے یہ بات وفاقی سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی ادویات کی عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کے لیے لیبارٹری جلد فعال کی جائے تاکہ پاکستانی ادویات کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک پاکستان سے دوائیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔صدر مملکت نے اسلام آباد اور لاہور میں عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق دوائیں ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری کے قیام کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ لیبارٹریاں جلد مکمل ہونی چاہیں۔