صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے ملاقات میں گفتگو

کام کے مقامات پر خواتین کے تحفظ اور ان کے اعتماد میں اضافہ کےلئے وفاقی محتسب برائے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ کام کے مقامات پر خواتین کے تحفظ اور ان کے اعتماد …

کام کے مقامات پر خواتین کے تحفظ اور ان کے اعتماد میں اضافہ کےلئے وفاقی محتسب برائے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے
صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ کام کے مقامات پر خواتین کے تحفظ اور ان کے اعتماد میں اضافہ کےلئے وفاقی محتسب برائے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی ترقی کو یقینی بنانے کےلئے افرادی قوت میں خواتین کی مو¿ثر شرکت ناگزیر ہے تاہم اس مقصد کےلئے انہیں بھرپور اعتماد اور تحفظ فراہم کرنا ہو گا، اس سلسلہ میں وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین کا ادارہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Leave a Reply