اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ عام آدمی کو بروقت انصاف کی فراہمی کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب سلمان فاروقی سے بات چیت کرتے ہوئے کی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سلمان فاروقی نے اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں سالانہ رپورٹ 2015ء بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب لوگوں کے مسائل کم کرنے کےلئے مو¿ثر اقدامات کر رہا ہے۔