اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بہترین سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے، سرمایہ کار ان پالیسیوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے یہ بات ٹیلی نار گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اپنے صدر اور سی ای او سگوی بریکی کی قیادت میں پیر کو ایوان صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کی ٹیلی نار گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بہترین سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے، سرمایہ کار ان پالیسیوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے یہ بات ٹیلی نار گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اپنے صدر اور سی ای او سگوی بریکی کی قیادت میں پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر نے کہاکہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لئے ایک بڑی مارکیٹ ہے، امید ہے کہ ٹیلی نار گروپ عوام کو مزید خدمات کی فراہمی کےلئے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے گا۔








