صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت ، انٹر نیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمد وسیم کو مبارک باد

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔دریں اثناء صدر مملکت ممنون …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندارجیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔دریں اثناء صدر مملکت ممنون حسین نے انٹر نیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمد وسیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ محمد وسیم نے ٹائیٹل جیت کر قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply