اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاک چین اکنامک کوریڈور پوری دنیا کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں پیکنگ یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر زو شان لو کی زیرِ قیادت وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستا ن …
صدر مملکت ممنون حسین کی پیکنگ یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر زو شان لوکی زیرِ قیادت وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاک چین اکنامک کوریڈور پوری دنیا کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں پیکنگ یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر زو شان لو کی زیرِ قیادت وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستا ن کے سابق سفیر برائے چین اور سٹرٹیجک سٹڈیز کے سربراہ مسعود خان بھی شامل تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں پہلے بیجنگ فورم کے اجلاس کا انعقاد دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔








