صدر مملکت ممنون حسین کی کراچی میں گرین لائین بس منصوبے کے حوالے سے دی گئی پریزنٹیشن کے موقع پر گفتگو

121
APP53-24 KARACHI: December 24 - President Mamnoon Hussain chairing regarding Green Line Project at Governor House. APP

کراچی ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لاہور ، اسلام آباد اور ملتان میں کامیابی کے بعد وفاقی حکومت کے تعاون سے میٹرو یعنی گرین لائن بس کراچی میں بھی پہنچ چکی ہے جس سے شہرِقائد کے عوام بھی جدید سفری سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات کراچی میں گرین لائین بس منصوبے کے حوالے سے دی گئی پریزنٹیشن کے موقع پر کہی۔ بریفنگ میں وزیر اعلی سندھ، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری صالح فاروقی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کی تکمیل سے کراچی کے چار لاکھ شہری روزانہ کی بنیاد پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔