راچی ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ تجربہ کار اور لائق اقتصادی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے ،سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ،سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا،کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے،گزشتہ چند برس میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات اتوار کوکراچی کی تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ممتاز صنعت کار اور مسلم لیگی رہنما اشتیاق بیگ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہاکہ سیاسی بے چینی جلد ختم ہو جائے گی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ موجودہ تجربہ کار اور لائق اقتصادی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سندھ اور کراچی کے لیے سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کراچی چلے گا تو پاکستان بھی چلے گا۔