اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے وکلائ، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و جمیل عطاءفرمائے۔ صدر مملکت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ دہشت گرد اوچھے ہتھکنڈوں سے دہشت گردی کے خلاف نہ آپریشن کو روک سکتے اور نہ ہی عوامی حوصلوں کو پست کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے جس کونے میں بھی چھپے ہوں گے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔