صدر مملکت کی کوئٹہ میں حملے کی پرزور مذمت

108

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ صدر نے سینٹر میں زیر تربیت کیڈٹس کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قیمتی جانیں بچانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروکار لائی جائیں اوردہشت گردوں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔