اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کیلئے چہار جہتی رابطہ گروپ کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی اور خطہ میں بہت جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں کینیڈا کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن سے جمعہ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا …
صدر مملکت ممنون حسین کی کینیڈا کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کیلئے چہار جہتی رابطہ گروپ کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی اور خطہ میں بہت جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں کینیڈا کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن سے جمعہ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے بھرپور مساعی کر رہا ہے اور اس کی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے تقریباً 90 فیصد اہداف حاصل کر لئے ہیں اور عنقریب مکمل کامیابی حاصل ہو گی جس سے خطہ میں استحکام پیدا ہو گا۔








