صدر مملکت ممنون حسین کی گلگت بلتستان میں پانی اور بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران ہدایت

179

سکردو ۔ 21 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آبی ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے علاقے کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے تمام ضروری انتظامات جل مکمل کیے جائیں۔ صدر مملکت نے یہ بات گلگت بلتستان میں پانی اور بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر گورنر میر غضنفر علی ، وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان ، پانی و بجلی کے صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے علاقے میں ترقی کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے بجلی کی پیدا وار میں اضافہ اور اس کا قومی ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بجلی کے معاملات میں خود کفیل ہونا ضروری ہے۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ ریجنل گرڈ اور بجلی کی پیداوار کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے فوائد عوام تک پہنچنچ سکیں اور وہ اس سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت فراخدلی سے مدد کرے گی