صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اچھی تعلیم اور بہترین طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں کے حالات زار …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اچھی تعلیم اور بہترین طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں کے حالات زار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صدر مملکت کو جنوبی پنجاب میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مستقبل میں یہ منصوبے عام آدمی کی زندگی میں مزید آسانی پیدا کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply