استنبول ۔ 14 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے 13 ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر بیلاروس اور افغانستان کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ صدر ممنون حسین سے بیلاروس کے صدر الیگرزینڈر لوکا شنکو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بیلا روس کے دفاع، معیشت، صنعت و تجارت، ثقافت، اعلیٰ تعلیم و تحقیق اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تعلقات میں وسعت کو باعث اطمینان قرار دیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ستاون معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تعاون کی راہ ہموار ہو گئی ہے اورپاک بیلا روس پارلیمنٹری ورکنگ گروپ کا قیام مستحسن ہے۔