- Advertisement -
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے "دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ’’دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء ‘‘کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ حتمی منظوری کے بعد اب یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہےجس کا مقصد ملک میں بار کونسلوں کے انتخابی عمل میں شفافیت، ذمہ داری اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے۔
- Advertisement -