صدر مملکت نے سعید احمد شیخ کی چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی

63
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعید احمد شیخ کی چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر سعید احمد شیخ کو وقتی طور پر چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کردیا ہے۔ سعید احمد شیخ چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کی باقاعدہ طور پر تعیناتی تک خدمات انجام دیں گے۔

صدر مملکت نے سابق چیئرمین منیر احمد خان کو نااہلی اور عوامی فنڈز میں بے ضابطگیوں پر عہدے سے ہٹانے کی بھی منظوری دی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے کیلئے ایم پی -ون اسکیل کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے یہ منظوریاں نیشنل پریس ٹرسٹ (چیئرمین کی تعیناتی) ایکٹ 1972 کے تحت دی ہیں