اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پیر کو یہاں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ذریعہ باقاعدہ چیف جسٹس کی تقرری تک بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اپنے فرائص سر انجام دیں گے۔