17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت نے عید الفطر کی نماز، زرداری ہاؤس نواب شاہ میں...

صدر مملکت نے عید الفطر کی نماز، زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی

- Advertisement -

نواب شاہ۔31مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز، زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا ئیں کی۔ایوان صدر پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق زرداری ہاؤس نواب شاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔ نماز عید میں سیاسی، سماجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت لوگوں سے عید ملے اور عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری ، ضیاء الحسن لنجار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577501

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں