اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 45 سے 90 روز کی کمی کر دی۔ قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزاﺅں میں خصوصی کمی جرم کی مناسبت سے کی گئی ہے۔ سزاﺅں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست کے خلاف سرگرمیوں، تفرقہ بازی، زنا، ڈکیتی، راہزنی، اغواءاور دہشت گردی کے ساتھ ساتھ فارنرز ایکٹ 1946ءکے تحت سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہو گا۔