صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس7 نومبر کو طلب کر لیا

93

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 7 نومبر کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی زیر غور لائی جائے گی۔