اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی لاجسٹکس کارپوریشن بل 2023 کی منظوری دےدی۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد قومی لاجسٹکس کارپوریشن کا قیام عمل میں لانا ہے ۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔