اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کے اعزاز میں پیر کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر مہمانداری انوشہ رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ، خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری اور ماریشس میں …
صدر مملکت نے ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کے اعزاز میں پیر کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر مہمانداری انوشہ رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ، خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری اور ماریشس میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) طارق رشید اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








