کراچی۔12جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگل کو یہاں گورنر ہاؤس میں منعقدہ عید ملن پروگرام میں اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ تھیں۔ صدر مملکت نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر امریکہ، افغانستان ، ایران ، کویت ، جرمنی ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیشن اور ترکی کے قونصل جنرلوں نے بھی صدر مملکت سے ملاقاتیں کیں اور خوشی کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔