صدر مملکت نے 3 ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

184
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دی۔ بل کا مقصد ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013 میں ترمیم کرنا ہے۔

صدر مملکت نے پٹرولیم (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دی۔ اس بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔ صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دی۔ بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔