
کوئٹہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گورنر بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔