صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،اعزازی مہمان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے دوران فری فال جمپنگ کرنے والوں سے ملاقاتیں

118

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،اعزازی مہمان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد نے فری فال جمپنگ کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی جانب سے دیئے گئے پرچم کو چوما۔ہفتہ کو مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کی قیادت میں پاک فضائیہ ،پاک نیوی ،بری فوج کے ساتھ ساتھ آذربائیجان ،بحرین ،برونائی ،سعودی عرب ، سری لنکا کے چھاتہ برداروں نے فری فال جمپنگ کی جس کے بعد زمین پر اترنے کے بعد تمام شرکاءنےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،اعزازی مہمان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد سے مصافحہ کیا اور بعد ازاں قومی پرچم دیئے گئے جنھیںمعززین مہمانان گرامی نے چوم کر رکھ دیا ۔